Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پراسرار نشانات کس کے ہیں؟

ڈیون - - - -  یہاں زمین پر پنجوں کے کچھ ایسے اسرار نشانات دیکھے گئے ہیں جن کے بارے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔ تاہم اکثریت کی رائے یہی ہے کہ یہ بڑے بڑے پنجے کسی شیر ، تیندوے یا چیتے کے ہو سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایلسبئیر کے علاقے میں رہنے والے ایک جوڑے نے سب سے پہلے یہ نشانات دیکھے ۔کیتھرین نامی خاتون کو ان نشانات کو دیکھ کر اتنا ڈر لگا کہ وہ تقریباً کانپ گئیں اور فوراً ان نشانوں کی تصویر اتار لی ۔ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ نشانات کس کے ہیں مگر یہ اتنے چوڑے اور غیر معمولی ہیں کہ انہیں کسی انسان یا چھوٹے جانور کے پیروں کے نشانات قرار دینا مشکل ہے ۔ ماہرین اب ان نشانات کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم اب تک وہ کسی نتیجے پر پہنچنے سے قاصر ہیں ۔اس علاقے میں اکثر ابر آلود موسم رہتا ہے اور ایسے موسم میں اکثر جنگلی جانور جنگلوں سے باہر نکل آتے ہیں ۔ گزشتہ سال آس پاس کے علاقوں میں 13ایسے نشانات پائے گئے تھے جو چیتوں ، تیندوں اور شیروں کے تھے ۔

شیئر: