ریاض میں ’مینا ایفی ایوارڈز‘، 100 سے زائد کامیاب امیدواروں کے لیے ایوارڈز
ایوارڈز کے اس 17ویں ایڈیشن میں 50 سے زائد کیٹیگریز میں 100 سے زیادہ افراد کا انتخاب کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
2026 کے ’مینا ایفی ایوارڈز‘ میں بہترین مارکیٹنگ کیمپینز اور ان کی کامیابی میں حصہ لینے والے افراد اور ٹیموں کو اعزازات سے نوازا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ تقریب جمعرات کی شام ریاض سیزن کے ساتویں ایڈیشن کے حصے کے طور پر ریاض کے سراج وینیو میں منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے مارکیٹنگ، ایڈورٹائزینگ اور مواصلات کے شعبے کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مختلف برینڈز اور ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ایوارڈز کے اس 17ویں ایڈیشن میں 50 سے زائد کیٹیگریز میں 100 سے زیادہ افراد کا انتخاب کیا گیا۔
ان کا انتخاب 750 سے زائد نامزدگیوں میں سے مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن کے ماہرین پر مشتمل ججنگ پینل کے جائزے کے بعد کیا گیا۔
