Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان کو سپین کے شاہ سے مکتوب موصول

’شاہ فلیپی نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کا ذکر کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سپین کے شاہ فلیپی ششم سے مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکتوب میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کا ذکر کیا گیا ہے۔
شاہ فلیپی ششم نے مختلف شعبوں میں تعاون، ہم آہنگی اور مشاورت کا بھی ذکر کیا ہے۔
شاہ فلیپی کا مکتوب وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سپین کے وزیر خارجہ خوسیہ مانویل سے ملاقات کے دوران وصول کیا ہے۔
یہ ملاقات سعودی وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور علاقائی اور بین ا لاقوامی أمور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

شیئر: