Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین لڑکیوں کی پیدائش سے زیادہ خوش

ہارورڈ، امریکہ - - - - کہا جاتا ہے کہ لڑکیاں گھروں کی رونق ہوتی ہیں اور اب اس حوالے سے جو سروے رپورٹ سامنے آئی ہے اس میں یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ اکثر افراد اپنے یہاں بچیوں کی پیدائش سے بڑے خوش ہوتے ہیں ۔اکثر اسپتالوں میں جب ان کی بیگمات کے یہاں بچے پیدا ہوتے ہیں اور نرسیں انہیں اس کی اطلاع دیتی ہیں کہ تمہارے ہاں بچی پیدا ہوئی ہے تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا ۔ ہارورڈ بزنس اسکول میں تیار ہونیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچیوں کے والدین نسبتاً زیادہ خوشحال زندگی گزارتے ہیں اور صحتمند رہتے ہیں ۔ بچیاں والدین کی آمدنی بھی بڑھاتی ہیں ان کی دلچسپی کا سامان بھی ہوتی ہیں اور اپنے والدین کا خیال رکھنے میں بھی پیش پیش رہتی ہیں ۔یہ رپورٹ 50ایسے افراد سے پوچھ گچھ کے بعد مرتب کی گئی ہے جن کے ہاں بچی پیدا ہوئی تو ان کی قسمت بد ل گئی اور وہ اب بہتر اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں ۔

شیئر: