دبئی- - - -قطری ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوگئی۔ عالمی ماہرین کے مطابق گزشتہ 11سال میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کرنسی کے مقابلے میں ریال کی قدر میں اس طرح کمی ہوئی ہے۔ عالمی منڈی میں ڈالر کے مقابلے میں قطری ریال 3.6517 ہوگیا ہے۔ قطری کے مرکزی بینک نے قطری ریال کو ڈالر سے جوڑا ہوا ہے۔ عموما ڈالر کی قیمت ریال کے مقابلے میں ہمیشہ 3.64رہی ہے مگر خلیجی بحران کے باعث قطری ریال کی قدر میں زبردست کمی واقع ہوگئی ہے۔