Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر میں 4.40 درجے کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

’زلزلے کا مرکز سمندر میں 32 کلو میٹر گہرائی میں تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو صبح 6 بجکر 52 منٹ پر بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جیولوجیکل سروے کے ترجمان طارق ابا الخیل نے کہا ہے کہ ’زلزلے کے جھٹکے سعودی عرب میں محسوس نہیں ہوئے‘۔
’زلزلے کا مرکز سمندر میں 32 کلو میٹر گہرائی میں تھا اور یہ ریکٹر سکیل پر 4.40 درجے کا تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’زلزلہ بحیرہ احمر میں عرب اور افریقی حد پر تھا تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا‘۔

شیئر: