Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ابشر‘ پورٹل پر ایک ماہ میں 50 لاکھ سے زائد کارروائیاں

گزشتہ ماہ 6 لاکھ سے زائد اقاموں کا اجرا اور تجدید ابشر پر ہوا (فوٹو: عرب نیوز)
وزارت داخلہ کے آن لائن پورٹل ’ابشر‘ کے ذریعے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 50 لاکھ آن لائن کارروائیاں مکمل کی گئیں۔
عاجل نیوز کے مطابق سرکاری اداروں کی انفرادی خدمات حاصل کرنے کے لیے مخصوص پورٹل ’ابشر افراد‘ پر گزشتہ ماہ 26 لاکھ کارروائیاں کی گئیں۔
جن میں شناختی کارڈ کی تصدیق 91 ہزار سے زائد مرتبہ کی گئی، جبکہ 48 ہزار سے زائد قومی شناختی کارڈ کی تجدید کی کارروائیاں ہوئیں۔
علاوہ ازیں آن لائن خدمات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 27 ہزار سے زائد افراد نے شناختی کارڈ گم ہونے پر نئے کارڈ ابشر کے ذریعے جاری کروائے جبکہ ایک لاکھ 82 ہزار افراد نے پاسپورٹ گھر پر پہنچانے کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق ابشر پورٹل کے ذریعے گزشتہ ماہ 6 لاکھ 91 ہزار سے زائد اقاموں کے اجرا اور تجدید کا عمل مکمل ہوا۔
مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد خروج وعودہ جاری کرائے گئے۔ علاوہ ازیں ابشر کے ذریعے 4742 خروج نہائی لگائے گئے جبکہ بیرون ملک سے گھریلو ملازمین کو بلانے کی 1549 کارروائیاں مکمل کی گئیں۔
ابشر پورٹل پر ادارہ ٹریفک پولیس کے شعبے سے جنوری میں ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد لائسنس جاری ہوئے، ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کی مرمت کی درخواستیں دی گئیں جبکہ 72099 لائسنس کی تجدید کی گئی۔ 87 ہزار سے زائد گاڑی چلانے کے لیے این او سی جاری ہوئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: