Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز ٹرافی، سری لنکا نے نیا ریکارڈ بنا دیا

لندن ...چیمپیئنز ٹرافی میں سری لنکا نے ایونٹ کی فیورٹ ٹیم ہند کو شکست دینے کے ساتھ نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ہندنے سری لنکا کو فتح کیلئے 322 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکن بلے بازوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو 8 گیندیں قبل فتح دلا دی۔ اس کے ساتھ سری لنکن ٹیم نے نیا ریکارڈ بنا دیا ۔ ون ڈے کرکٹ میں اب تک سب سے بڑے ہدف کے تعاقب کا پرانا ریکارڈ برابر بھی کیا۔اس سے قبل سری لنکا نے سب بڑے ہدف کا تعاقب 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔ اس وقت بھی 322 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔سری لنکا نے چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کے تعاقب کا عالمی ریکارڈ بنایاجو اس سے قبل ایونٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے بنایا تھا۔ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑے ہدف کے تعاقب کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے پاس ہے جس نے 2006 میںآسٹریلیا کے خلاف 435 رنز کے ہدف حاصل کیا تھا۔

 

شیئر: