Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یوم تاسیس‘ کے حوالے سے ریاض میں ایس پی اے کی خصوصی نمائش

نمائش میں مملکت کی تین سو سالہ تاریخ کو بیان کیا جائے گا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے سے ریاض میں خصوصی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ نمائش میں مملکت کے بارے میں اہم تاریخی اشیا بھی رکھی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کی جانب سے ’سعودی عرب کی تاریخ ‘ کے عنوان سے خصوصی نمائش کا افتتاح بروز جمعرات 22 فروری کو کیا جائے گا۔
نمائش کا انعقاد سعودی خبررساں ادارے کے صدر دفتر ریاض میں کیا ہے جہاں آنے والے زائرین کے لیے گیٹ نمبر 2 مخصوص ہے۔
جمعرات 22 فروری کو نمائش گاہ کے دروازے عوام کے لیے شام 7 بجے کھول دیئے جائیں گے جبکہ نمائش نصف شب تک جاری رہے گی۔
بروز اتوار 25 فروری کو نمائش گاہ شام 4 سے رات 8 بجے تک کھلی رہے گی جبکہ 29 فروری برروز جمعرات نمائش کا آخری دن ہوگا۔
سعودی خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری نمائش میں مملکت کی 300 سالہ تاریخ کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
نمائش میں 170 بصری پروگرامز پیش کیے جائیں گے جن میں سعودی عرب کی مرحلہ وار ترقی اور مملکت کے مختلف ادوار کی عکاسی کی گئی ہے۔
واضح رہے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے سے مملکت کے تمام ریجنز میں مختلف پروگرامز کا سلسلہ منعقد کیا جارہا ہے اس حوالے سے تعلیمی اداروں میں بھی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے جبکہ شہروں کی اہم عمارتوں کو سبز لائٹوں سے سجایا جائے گا۔

شیئر: