Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں معلق پارلیمنٹ، کنزرویٹو پارٹی کی سبقت

 لندن ..برطانیہ کے عام انتخابات میں کسی جماعت کو اکثریت نہیں مل سکی۔ معلق پارلیمان وجود میں آ ئی ہے ۔وزیراعظم تھریسا مے جمعہ کو ملکہ برطانیہ سے ملاقات کررہی ہیں۔اکثریت نہ ہونے کے باوجود حکومت سازی کا دعوی پیش کرسکتی ہیں۔ دارالعوام کی650 میں کنزرویٹو پارٹی نے سب سے زیادہ 318 سیٹیں جیتی ہیں لیکن وہ حکومت بنانے کے لئے اکثریت حاصل نہیں کر سکی ۔لیبر پارٹی نے 261 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اکثریت کے لئے دارالعوام کی کم از کم 326 سیٹیں ضروری ہیں۔ اس سے قبل ایگزٹ پول میں بھی معلق پارلیمنٹ کی پیشگوئی کی گئی تھی ۔دارالعوام کی360 نشستوں پر3ہزار امیدوار میدان میں تھے۔950 خواتین امیدوار شامل ہیں۔لندن ایگزٹ پول میں کہا گیا تھا کہ کنزرویٹو پارٹی سب سے زیادہ 314 سیٹیں جیت سکتی ہے لیکن شاید حکومت بنانے کے لئے اکثریت حاصل نہ کر سکے۔ ایگزٹ پول میں لیبر پارٹی کی نشستوں کی تعداد 266 بتائی گئی تھی۔ کم و بیش نتائج یہی رہے ۔

 

شیئر: