Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاطر خواہ روزگار پیدا نہیں ہورہا، مکھر جی

نئی دہلی۔۔۔۔صدر جمہوریہ پرنب مکھر جی نے خبردار کیا ہے کہ روزگار کے خاطر خواہ ذرائع پیدا نہیں کئے جارہے حالانکہ ہر سال جاب مارکیٹ میں 10ملین لوگ داخل ہوتے ہیں۔اگر اب بھی ایسا نہ ہوا تو لوگوں کو ترقی کے ثمرات حاصل نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ آل انڈیا مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر ہونیوالے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں چھوٹے کاروبار والے انسٹی ٹیوٹ کھولنے چاہئیں۔ ہند میں نوجوانوں اور کام کرنیوالے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ان نوجوانوں کو تعمیری ملازمتیں درکار ہیں۔صدر مکھر جی نے کہا کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہورہی ہے ۔ ٹیکنالوجی میں جو تبدیلیاں آرہی ہیں اس سے بھی نمٹنا ہے اور آگے بڑھنا ہوگا۔اس وقت ہند دنیا کی ابھرنے والی معیشتوں میں تیزی سے فروغ پارہی ہے اور ہم نے ہر شعبے میں ترقی کی ہے۔

شیئر: