Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میڈیا اور سوشل میڈیا، گیم چینجر کون‘؟ فومکس میں مباحثہ

’سوشل میڈیا سے منسلک افراد کو چاہئے کہ وہ حقائق پر فوکس کریں‘(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی میڈیا فورم کے دوسرے روز مختلف موضوعات پر مباحثے منعقد کیے گئے جن میں ذرائع ابلاغ کے کردار اور عصری تقاضوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے‘ایس پی اے ‘ کے مطابق ’میڈیا اور سوشل میڈیا ،، گیم چینجر کون؟‘ کے عنوان سےمنعقدہ مباحثے میں ایم بی سی چینل کی نجلاء قحطانی ، ایس بی سی کے ھشام الھویش ، روتانا گروپ کی میزبان نے شرکت کی جس میں شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ’سوشل میڈیا کے معروف افراد کو چاہئے کہ کہ وہ حقائق پر فوکس کریں اور معلومات مصدقہ ذرائع سے ہی حاصل کریں‘۔
الاخباریہ چینل کے پروگرام ’الراصد‘ کے میزبان عبداللہ الغنمی نے کہا ’ یہ لازمی ہے کہ سوشل میڈیا کی معروف شخصیات کی  جانب سے جو کچھ پیش کیا جائے اس میں اور مین اسٹریم میڈیا سے نشر و پیش ہونے والے مواد میں فرق سمجھا جائے‘۔
انہوں نے مزید کہا یہ بلکل ایسا ہی ہے کہ جو ضوابط  قانون دان ، ڈاکٹر یا انجینئرکے لیے مقرر ہیں اسی طرح کے قواعد ابلاغی ذرائع سے منسلک افراد پر بھی لاگو ہوں۔
مباحث کے شرکاء نے مزید کہا کہ ’یہ نہیں ہونا چاہئے کہ میڈیا کا شعبہ مکمل طورپر قواعد وضوابط سے آزاد ہو‘۔
واضح رہے کہ ریاض میں 3 روزہ انٹرنشینل سعودی میڈیا فورم جاری ہے جس میں مقامی وبین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے اداروں کے علاوہ 2 ہزار سے زائد صحافتی شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

شیئر: