Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی الیکشن ، حسینہ واجد کی بھانجی بھی کامیاب

لندن ...برطانوی انتخابات میں بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی ٹیولپ رضوانہ صدیق نے بھی دارالعوام کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی۔لیبر پارٹی کی امیدوار ٹیولپ صادق حسینہ واجد کی بہن شیخ ریحانہ کی بیٹی ہیں۔ٹیولپ 2015 میں بھی برطانوی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوچکی ہیں۔ ٹیولپ نے نارتھ،ویسٹ لندن کی نشست سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 36ہزار464 و وٹ حاصل کئے۔ کامیابی کے بعد ٹیولب صدیق نے اپنے حلقے کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب میری نظریں یورپی یونین سے برطانیہ سے علیحدگی کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات پر ہیں۔

 

شیئر: