Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت  کے تمام ریجنز میں یوم تاسیس کے رنگا رنگ پروگرام

وزارت داخلہ کی عمارت کو خصوصی طورپر سبز لائٹوں سے سجایا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام ریجنز میں مختلف نوعیت کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
تمام شہروں کی اہم سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں کو سبز روشنیوں سے سجا دیا گیاہے۔ مختلف شہروں میں یوم تاسیس کے حوالے سے ’تاسیسی گاوں‘ کے عنوان سے خصوصی علاقے تیار کیے گئے ہیں جہاں تقریبات منعقد کی جار ہی ہیں ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض میں وزارت داخلہ کی عمارت کو خصوصی طورپر سبز قمقموں سے سجایا گیا ہے جس سے رات کے وقت علاقے کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔

عہد رفتہ کی عکاسی کے لیے خصوصی اسٹیج بنائے گئے (فوٹو، ایس پی اے)

وزارت داخلہ کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پرمختلف نوعیت کے پروگرامز ترتیب دیئے گئے جن میں فوجی پریڈ ، ڈرامے ، شعری محفل و ثقافتی شوز شامل تھے۔
دوسری جانب حائل ریجن میں بھی یوم تاسیس کے موقع پر ثقافتی شوز کا اہتمام کیا گیا۔ ’تاسیسی قصبہ‘ کے عنوان سے نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو تین دن تک جاری رہی گی۔
نمائش میں مملکت کے عہد رفتہ کے عکاسی کی گئی ہے جبکہ بچوں کے لیے خصوصی طورپرتفریحی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

العلا کمشنری نے بچوں نے علاقائی ملبوسات کی نمائش کی(فوٹو، ایس پی اے)

جیزان میں میں گورنریٹ اور میونسپلٹی کے تعاون سے مختلف نوعیت کے پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے۔ ساحل پرمختلف تنظیموں کی جانب سے تفریحی پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔
العلا کمشنری میں بھی مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر شہر کے وسط میں خصوصی شوز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں قومی پروگرامز پیش کیے جارہے ہیں۔ منعقدہ نمائش میں بچوں نے علاقے کے لباس پہن کرثقافتی شوز پیش کیے۔

بچوں کے لیے تفریح کے خصوصی انتظامات کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)

جدہ ریجن میں بھی یوم تاسیس کے حوالے سے مختلف پروگرامز منعقد کیے گئے۔ البد علاقے کے علاوہ ساحل پربھی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ثقافتی شوز اور آتشبازی کے پروگرامز بھی منعقد کیے گئے۔

شیئر: