ریاض جیل میں یوم تاسیس کی تقریب
جمعرات 22 فروری 2024 18:53
بچوں نے علاقائی لباس میں ثقافتی شو پیش کیے (فوٹو، ایس پی اے)
مملکت کے تمام شہروں میں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ ریاض میں مرکزی جیل خانے میں بھی فاؤنڈیشن ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کرنل ماجد بن بندر الدویش نے ریاض میں منعقدہ تقریب کی صدارت کی۔
تقریب کا سلوگن ’جس دن شروع کیا‘ تھا۔ اس حوالے سے ثقافتی پروگرامز کا انعقاد اورمملکت کی تین سو سالہ تاریخ سے حاضرین کو آگاہ کیا گیا۔
جیل کے مرکزی ہال میں قدیم اشیا کی نمائش بھی کی گئی جن میں عہد رفتہ میں مروجہ چیزیں رکھی گئی تھیں۔ تقریب میں بچوں نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں مروجہ لباس پہن کر ثقافتی شوز بھی کیے جبکہ سعودی عرب کے قومی ترانے بھی سنائے۔