Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے یورپی ممالک کے وزرا اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا رابطہ

خطے کی تازہ صورتحال اورعلاقائی و عالمی امن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایکس)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے کینیڈا، سپین اور جرمنی کے وزرائے دفاع سمیت نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے ٹیلی فونک رابطے کیے، جن میں دو طرفہ تعاون، خطے کی تازہ صورتحال اور علاقائی و عالمی امن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان سے سپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلس نے مملکت اور سپین کے گہرے دفاعی تعاون اور اسے مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مملکت پر حوثیوں کے دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں خطے کی صورتحال اور امن و استحکام کے قیام طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
دریں اثنا کینیڈا کے وزیر دفاع ڈیوڈ میک گنٹی سے رابطے کے دوان سعودی وزیر دفاع نے کینیڈین فوجی اڈے میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں سعودی عرب اور کینیڈا کے مابین دفاعی تعاون کے امکانات، خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریئس سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی و دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں میں ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ٹیلی فونک گفتگو میں عسکری و دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں، خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مشترکہ رابطہ اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔

 

شیئر: