Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے روسی وفد کی ملاقات

دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں روسی فیڈریشن کی وفاقی اسمبلی ڈوما کے چیئرمین ویاچسلاو وولڈن اور انکے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں مملکت اور روس کے مابین دوستانہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔
اس موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز ، وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز ، مجلس شوری کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ ، وزیر مملکت اور رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان  اور روس میں سعودی عرب کے سفیر عبدالرحمان الاحمد بھی موجود تھے۔

شیئر: