Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج سعودی قواعد کی پابندی کریں: طاہر اشرفی

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ حرمین شریفین میں کسی بھی قسم کی غیر متعلقہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں۔ (فائل فوٹو)
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ سفر کے دوران سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ قواعد و ضوابط کی حقیقی معنوں میں پابندی کریں۔
بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کسی سیاسی اظہار یا قومیت کی نمائش کے نہیں بلکہ عبادت کے مقدس مقامات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’حرمین شریفین میں نعرہ بازی جھنڈا لہرانے یا کسی بھی قسم کی غیر متعلقہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے اور اس کے تقدس کا خیال رکھنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔‘
ان کا کہنا تھا ’تمام حجاج اور زائرین دنیا کے کسی بھی کونے سے جائیں تو ان پر لازم ہے کہ شرعی قوانین پر عملدرآمد کریں۔‘
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ’ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس بار پرائیویٹ حجاج کرام کی تربیت کا انتظام کیا جائے گا جس میں سعودی وزارت حج کے نمائندوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔‘

شیئر: