Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمبلے کی فوری برطرفی ممکن نہیں ،مشاورتی کمیٹی

لندن...ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی مشاورتی کمیٹی نے کپتان ویراٹ کوہلی کے ساتھ تنازعے کے باوجود ہیڈ کوچ انل کمبلے کو فوری طور پر برطرف کرنے سے انکار کردیا کرکٹ بورڈ کے دیگر عہدیدار بھی چیمپیئزٹرافی کے درمیان ایسے کسی فیصلے کی مخالفت کی ہے ۔ کمیٹی کے اراکین سچن ٹنڈولکر، سورو گنگولی اور وی ایس لکشمن،جنہوں نے تقریباً ایک سال قبل کمبلے کا انتخاب کیا تھا، نے بورڈ کے چیف ایگزیکٹو راہول جوہری سے ملاقات کی اور ان پر واضح کیا کوچ کو اس طرح ایک لمحے ک نوٹس پر فارغ نہیں کیا جاسکتا ۔مسئلہ حل کرنے کے لئے وقت دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق کوہلی کو کمبلے کے مزید کچھ وقت گزارا کرنے کو کہا گیا ہے وہ دورہ ویسٹ انڈیز میں بھی کوچ رہیںگے اسکے بعد ان کی جگہ کسی اور کی تقرری کا فیصلہ ہوگا۔

 

شیئر: