Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم سٹی میں جدید سہولتوں پر مشتمل نیا منصوبہ ’قیدوری‘

ساحل پر سمندری کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ (فوٹو ایس پی اے)
نیوم پروجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خلیج عقبہ کے ساحل پر ’قیدوری‘  گالف کورس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق خلیج عقبہ کے دلکش ساحل پر خوبصورت ٹیلوں کے درمیان تعمیر کیے جانے والے گالف کورس میں کھیل کے میدانوں اور تفریح کے لیے مخصوص مقامات کے علاوہ لگژری رہائشی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
 جدید منصوبے کے وسط میں ساحل پرکمپلیکس تعمیر کیا جائیگا جو 190 لگژری اپارٹمنٹس، سیاحتی سہولیات، ریستوران، دکانوں اور گارڈنز پر مشتمل ہوگا۔

انٹرنیشنل مقابلوں کے لیے گالف کورس بھی تعمیرکیا جائے گا(فوٹو ایس پی اے)

عالمی معیار کے گالف کورس میں جدید سہولیات کے ذریعے وزیٹرز اور رہائشیوں کو صحت مند زندگی گزارنے میں معاون تفریحی سرگرمیاں فراہم کی جائیں گی۔
 قدرتی مناظر کے درمیان گھرے اور جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ 18 ہولز پر مشتمل گالف کورس میں ہر قسم کے گالف مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوگا۔ علاوہ ازیں گالف کلب میں کھلاڑیوں کے لیے دیگر سہولیات بھی موجود ہوں گی جبکہ گالف اکیڈمی میں جدید وسائل کے ذریعے گالف کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔
دوسری جانب منصوبے میں کھیل کے میدان کے علاوہ 200 منفرد ڈیزائن کے حامل گھروں اور 80 کمروں پر مشتمل ہوٹل  جہاں سوئمنگ پول اور سینما سمیت تمام جدید ضیافتی سہولیات موجود ہوں گی۔
واضح رہے کہ قیدوری منصوبہ کے اطراف میں موجود مقامات آؤٹ ڈور سرگرمیوں کے لیے مثالی ہیں جہاں منصوبے کے تحت ساحل پر سمندری کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
قیدوری منصوبہ نیوم کی جانب سے خلیج عقبہ کے ساحل پر ماحول دوست ماڈرن سیاحتی منصوبوں کے قیام کا تسلسل ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: