Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان اہلکار کی فائرنگ،3امریکی فوجی ہلاک

کابل ...افغان صوبے ننگر ہار میں افغان فوجی نے فائرنگ کرکے 3 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ امریکی حکام نے ہلاکتوں کو تصدیق کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ضلع اچن میں داعش کے خلاف افغان اور امریکی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران امریکی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی۔ افغان اہلکار جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔پینٹاگون نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جاری ہیں۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان نے بتایا صدر ٹرمپ کو واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا۔افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملہ خفیہ کارروائی کے تحت کیا گیا۔ جنگجو کو افغان فورسز میں داخل کیاگیا تھا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 4 امریکی فوجی مارے گئے۔

 

شیئر: