Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمتوں کے لیے جعلی ای میلز یا اشتہارات سے خبردار: وزارت سیاحت

فرضی ای میلز یا پیغامات کے ذریعے لوگوں کا ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت سیاحت نے ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے جعلی ای میلز یا اشتہارات سے خبردار کیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’جعل سازوں کی جانب سے وزارت نام استعمال کرکے ارسال کی جانے والی فرضی ای میلز سے وزارت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔‘
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت سیاحت کے بیان میں کہا گیا کہ ’فرضی اسامیوں کے اعلان کے حوالے سے وزارت کا کوئی تعلق نہیں۔ ان سے خبردار رہا جائے جو ہیکرز کی جانب سے ہو سکتی ہیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ وزارت کی ویب سائٹ اور مصدقہ سوشل میڈیا اکاونٹ سے ہی درست معلومات کے حصول کےلیے رابطہ کیاجائے۔ غیر مصدقہ اکاونٹس پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کی جائے۔‘
وزارت کی جانب سے فرضی اکاونٹس کا نوٹس لیا گیا ہے جن میں وزارت کا نام لیتے ہوئے خالی اسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔
 وزارت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’فرضی ای میلز یا پیغامات کے ذریعے لوگوں کا ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے۔‘
علاوہ ازیں ان سے فرضی طبی معائنہ کےلیے بھی رقم حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے’جعل سازوں کی جانب سے دیے گئے کسی بھی لنک کو کلک نہ کریں اور نہ کسی انجام یا غیرمصدقہ اکاونٹ پرلاگ ان کیا جائے۔‘

شیئر: