Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پیر کو سونے کے نرخوں میں استحکام

ایک اونس سونے کی قیمت 8154 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی مارکیٹ میں پیر 25 مارچ 2024 کو سونے کے نرخوں میں ٹھہراؤ رہا۔ 24 قیراط ایک گرام کی قیمت 262.19 ریال رہی۔
تواصل ویب کے مطابق 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 240.34 ریال، 21 قیراط  ایک گرام 229.42 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 196.65 ریال، 14 قیراط کی قیمت 152.95 ریال اور 12 قیراط ایک گرام کی قیمت 131.10 ریال رہی۔
ایک اونس سونے کی قیمت 8154 ریال جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 190 ریال رہی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: