Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: سیکیورٹی پلان پرعمل جاری، 4 ہزار گداگر گرفتار

سیکیورٹی اہلکار مسجد الحرام میں ڈیرھ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں (فوٹو: ایکس)
ادارہ امن عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انسداد گداگری کی ٹیموں نے 4 ہزار 345  گداگروں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے علاوہ مختلف مقامات پر محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں موجود ہیں۔
محکمہ کی ٹیموں گداگروں کو گرفتار کر کے انہیں متعلقہ مرکز میں پہنچا دیتی ہیں جہاں انکے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
سیکیورٹی ادارے کے ڈائریکٹر نے سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمرہ کمپنیاں جو مملکت کے مختلف شہروں سے زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ لاتی ہیں کو چاہئے کہ ماہ صیام کے آخری عشرے میں ازدحام سے بچنے کےلیے مناسب وقت کا انتخاب کریں تاکہ آنے والے زائرین سکون سے عمرہ ادا کر سکیں۔
واضح رہے رمضان المبارک میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گداگر بڑی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ جاتے ہیں۔ 

شیئر: