77 فیصد غیر ملکی سعودی عرب میں مکان خریدنے کے خواہشمند
سعودی عرب میں مقیم 44 فیصد غیر ملکی ریاض میں مکان خریدنا چاہتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سروے سے معلوم ہوا کہ 77 فیصد غیر ملکی سعودی عرب میں مکان خریدنے کے خواہشمند ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم 44 فیصد غیر ملکی ریاض میں مکان خریدنا چاہتے ہیں۔
جدہ میں 24 فیصد اوردمام اور مدینہ منورہ 11 فیصد غیر مکان خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نائٹ فرانک نامی عالمی کمپنی نے سعودی عرب میں غیر ملکی کا سروے کیا ہے۔
سروے میں شریک افراد میں 56 فیصد ایسے ہیں جو یہاں 10 سال سے مقیم ہیں جبکہ 76 فیصد ایسے ہیں جو نجی شعبوں میں کام کرتے ہیں۔
سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 75 فیصد غیر ملکی 1.5 ملین ریال تک کا مکان خریدنے کے لیے تیار ہیں۔
40 فیصد غیر ملکی ایسے ہیں جو 7 لاکھ 50 ہزار ریال سے زیادہ کا مکان خرید سکتے ہیں جبکہ 9 فیصد غیر ملکی ایسے بھی ہیں جو 3.5 ملین ریال کا مکان خرید نے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ ریاض میں دو بیڈ کا مکان 8 لاکھ ریال جبکہ جدہ میں 7 لاکھ ریال میں مل سکتا ہے جبکہ 2.7 ملین ریال کا تین بیڈ کا بنگلہ ریاض میں جبکہ 2.8 ملین ریال کا جدہ میں مل سکتا ہے۔
سروے میں شامل غیر ملکیوں کی اکثریت نے کہا ہے کہ وہ آئندہ 12 سے 24 ماہ کے دوران اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔