Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آداب عامہ کی خلاف ورزی پر خاتون سمیت دو افراد گرفتار

مذکورہ افراد نے اخلاق و آداب عامہ کے خلاف مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ایک خاتون اور دو افرادکو آداب عامہ کی خلاف ورزی کے باعث گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے سوشل میڈیا پر اخلاق عامہ کے خلاف مواد شیئر کیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان نے معاشرتی اقدار، اسلامی تعلیمات اور آداب عامہ کی خلاف ورزی کے علاوہ سائبر کرائم کا بھی ارتکاب کیا ہے‘۔
’سوشل میڈیا پر ہونے والی ویڈیو وائرل ہونے پر کارروائی کی گئی ہے جبکہ ان سے تفتیش جاری ہے جس کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
 

شیئر: