Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این او سی کے بغیر انعامی سکیم، وزارت تجارت کی کمپنی کے خلاف کارروائی

عدالت نے تجارتی خلاف ورزی ثابت ہونے پر جرمانہ عائد کیا ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے قصیم ریجن میں غیرقانونی طریقے سے انعامی سکیم چلانے پر مقامی کمپنی کے مالک کے خلاف تجارتی جعل سازی کا جرم ثابت ہونے پر وزارتِ تجارت نے تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا۔
سبق نیوز کے مطابق عطرفروشی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے انعامی سکیم کا اعلان کیا گیا جس میں تین لگژری گاڑیاں، آئی فونز، سونے کے سیٹ کے علاوہ مالی انعامات رکھے گئے تھے۔
لکی ڈرا میں شامل ہونے کےلیے کمپنی کی مصنوعات خرید کر کوپن جمع کرانا تھا۔ وزارت تجارت نے انعامی سکیم کا علم ہوتے ہی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ انتظامیہ نے انعامی سکیم شروع کرنے کے لیے وزارت سے این او سی حاصل نہیں کیا تھا۔
عدالت نے تجارتی خلاف ورزی ثابت ہونے پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے وزارت تجارت کو حکم دیا کہ کمپنی کے مالک کے خلاف تشہر کی جائے۔
واضح رہے وزارت تجارت کے قانون تجارتی جعل سازی پر تین برس قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانہ مقرر ہے دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔
انعامی یا رعایتی سکیم کےلیے بھی وزارت تجارت کی جانب سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے ایسا نہ کرنےپر تجارتی جعل سازی کا مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔

 

شیئر: