سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ’جمعرات 26 جون کو نئے اسلامی سال 1447ھ کا آغاز ہوگا۔ ‘
جبکہ بدھ 25 جون 2025 مطابق 29 ذی الحجہ ہجری سال 1446 کا آخری دن ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سپریم کورٹ نے بیان میں کہا کہ’ بدھ 25 جون 2025 (29 ذی الحجہ) کی شام نئے ہجری سال کے ماہ محرم کا چاند نظر آگیا ہے۔‘
ام القری کیلنڈرکے مطابق جمعرات 26 جون ماہ محرم 1447ھ کی پہلی تاریخ ہے۔