Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر میں حماس و اخوان کی میزبانی کا راز

قاہرہ .... اسرائیلی صحافی انریکہ تسمیر مان نے انکشاف کیا ہے کہ قطر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دوحہ کے اپنے مکان میں اسکی میزبانی کی تھی۔ اسرائیلی صحافی نے قطری عہدیدار سے الاخوان ، حماس اور النصرہ سے قطر کے تعلقات اور داعش کے لئے قطری حکومت کے عطیات کی بابت بھی سوال کیاتھا جس کے جواب میں انہوں نے اخوان ، حماس، النصرہ اورالداعش کے لئے عطیات کی خبروں کی تردید کردی تھی تاہم انہوں نے یہ کہا تھا کہ قطر ، حماس اور الاخوان کے رہنماﺅں کی میزبانی اس لئے کررہا ہے تاکہ وہ ہمارے کنٹرول میں رہیں۔ یہ لوگ بغیر ہمارے علم کے اپنے گھروں سے نہیں نکل سکتے۔انکا دوحہ میں رہنا اس سے بہتر ہے کہ وہ خطے میں گھومیں پھریں۔حماس میں تعلقات عامہ کے انچارج اسامہ حمدان کہہ چکے ہیں کہ حماس کے قائدین دوحہ کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔

شیئر: