Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنڈر گارٹن اور نرسری کے لائسنس کے لیے ضوابط کا اعلان

اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے منصوبہ وزارت کو پیش کریں(فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت تعلیم نے مملکت کے مختلف شہروں میں ’کنڈر گارٹن‘ اور ’نرسری‘ کے لیے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔
مقررہ ضوابط پر عمل کرنے والوں کو اس شعبے کا لائسنس جاری کیا جائے گا۔
 عکاظ کے مطابق وزارت تعلیم کا کہنا ہے کنڈر گارٹن اور بچوں کی نرسری کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے اپنا منصوبہ وزارت کو پیش کریں جس کی بنیاد پر انہیں لائسنس جاری کیا جائے گا۔’
وزارت کی جانب سے جاری شرائط میں کہا گیا کہ ’جس شعبے کےلیے لائسنس جاری کرایا گیا ہے اس کے علاوہ دوسری سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔‘
’اگر لائسنس نرسری کے لیے حاصل کیا گیا ہے تو وہاں دیگر تعلیمی مراحل یعنی کلاسوں کو قائم کرنے کی اجازت نہیں۔‘
جس عمارت میں نرسری یا کنڈر گارٹن کا ادارہ قائم کیا جائے اس میں شہری دفاع کی جانب سے جاری کردہ شرائط پرعمل درآمد لازمی ہے۔
شہری دفاع اور وزارت بلدیات کی جانب سے این اوسی حاصل کرنے کے بعد وزارت تعلیم حتمی لائسنس جاری کرتی ہے۔ 

شیئر: