Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم سننے والوں کیلئے پنیر بہترین

لندن .... برطانوی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے تازہ ترین تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا ہے کہ قوت سامع کی کمزوری کا شکار افراد کوپنیر ضرور کھانا چاہئے کیونکہ اس کے اندر ایک ایسا مادہ ہوتا ہے جو سماعت کو اچھی حالت میں رکھتا ہے اور انسان اےک طویل عرصے تک بہرے پن سے دوچار نہیں ہوپاتا ۔ نئی تحقیق کے مطابق جو لوگ کم سنتے ہیں انہیں اپنے علاج کے طور پرپنیر ضرور کھانا چاہئے اور سائنسدانوں کو بھی اس مواد کی مدد سے کمزور سماعت کا علاج کرنے کیلئے دوائیںتیار کرنی چاہئے ۔ یہ مادہ طبی اصطلاح میںڈی میتھیونین کہلاتا ہے اور اعصابی خلیوں کو مضبوط رکھتا ہے جس سے سماعت اچھی رہتی ہے ۔ جانوروں پر اس کا تجربہ کامیاب ثابت ہوا ہے تاہم انسان پر اس کا اثر کیسا ہوگا ۔ یہ جاننے کےلئے مزید تحقیقی کام ضروری ہے ۔ جو لوگ زیادہ شو ر کی وجہ سے سماعت کی کمزوری کا شکار ہوتے ہیں انہیں یقینی طور پر پنیر سے فائدہ ہو سکتا ہے ۔ 

شیئر: