سعودی عرب کا یوکرین میں قطری سفارتخانے کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس
بین الاقوامی قانون کے تحت تحفظ فراہم کیے جانے کی اہمیت پرزور دیا ہے (فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب نے یوکرین کے دارالحکومت میں روسی حملے کے دوران قطری سفارتخانے کی عمارت کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
قطری حکام کا کہنا ہے یوکرین میں سفارتخانے کو گزشتہ شب روسی فضائی حملوں کے دوران نقصان پہنچا لیکن عملے کو کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔
قطری وزارت خارجہ نے بیان میں سفارتخانوں، سفارتی مشنز، بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر اور شہری تنصیبات کو بحرانوں کے اثرات سے محفوظ رکھنہ اور بین الاقوامی قانون کے تحت ان کے عملے کو تحفظ فراہم کیے جانے کی اہمیت پرزور دیا۔
ایس پی اے ے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یوکرین کے دار الحکومت کیف میں شیلنگ کے باعث قطری سفارت خانے کی عمارت کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
سعودی عرب نے روسی، یوکرینی بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے حوالے سے سفارتی کوششوں کی سپورٹ کے لیے اپنے موقف کا اعادہ کیا۔
بیان میں سفارتی مشنز کے ارکان اور ان کی عمارتوں کو ویانا کنونشن کے مطابق مکمل تحفظ فراہم کیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
