Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دفاعی تعاون کی مضبوطی‘ سعودی عرب میں مشترکہ مشق گلف شیلڈ 2026 اختتام پذیر

مشق کا مقصد جی سی سی میں دفاعی اور جنگی تعاون کو بڑھانا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں مشترکہ مشق گلف شیلڈ 2026 اختتام پذیر ہوگئی، جس میں جی سی سی یونیفائیڈ ملٹری کمانڈ کے ساتھ خلیجی ملکوں کی فضائیہ اور فضائی دفاعی یونٹس نے شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق مشق کا مقصد علاقائی دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اورجنگی تعاون کو بڑھانا ہے۔
اس میں جدید آپریشننل سیناریو جس میں کثیرجہتی فضائی اورمیزائل کے خطرات، مشترکہ فضائی مشقیں، اور مربوط فیلڈ مشقیں شامل ہیں جن میں آپریشنل ہم آہنگی، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز اور مشترکہ ماحول میں کارکردگی بڑھانے پر توجہ دی گئی۔
 مشق میں فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے، موجودہ اور مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے کےلیے تیاری کو بہتر بنانے، علاقائی سلامتی اور استحکام کی سپورٹ کے لیے اجتماعی دفاع اور فلیکسیبل ڈیٹرنس کو تقویت دینے کی کوشش کی گئی۔

مشق کا اختتام ایک مشترکہ فضائی ڈسپلے کے ساتھ ہوا جس میں اعلی سطح کی کوآرڈینیشن، آپریشنل انضمام، اور یونیفائیڈ آپریشنل تصورات اور جدید پروفیشنل سٹینڈرڈ کی پاسداری کا موثر مظاہرہ کیا گیا۔
یاد رہے گلف شیلڈ 2026 کو مختلف چیلنجز کے خلاف جنگی کارکردگی اور جواب دینے کی موثریت کا جائزہ لینے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ موجودہ اور مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے کےلیے جی سی سی ممالک کے درمیان فضائی دفاعی تعاون کا ایک جدید ماڈل ہے۔
 یہ جی سی سی میں شامل ریاستوں کی سلامتی، استحکام اور تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ فوجی آپریشنز کے تصور کو بھی تقویت دیتا ہے۔

 

شیئر: