آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ایک میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان اُس وقت خبروں میں آگئے جب ان کے منفرد سلنگ شاٹ بولنگ ایکشن پر آسٹریلوی سٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر نے کھلے عام سوال اٹھا دیا۔
’ایم ایس این‘ کے مطابق سڈنی تھنڈر کی جانب سے کھیلتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخNode ID: 899262
میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر کو برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے زمان خان کے ایکشن پر اعتراض کرتے دیکھا گیا۔
وہ بار بار زمان کی طرف اشارے کرتے رہے اور آن فیلڈ امپائر سے ان کے بولنگ ایکشن کی قانونی حیثیت پر بات کرتے دکھائی دیے۔ یہ تمام مناظر براہِ راست نشریات میں واضح طور پر نظر آئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر بحث شروع ہو گئی۔
زمان خان کے لیے یہ میچ سیزن کا مشکل آغاز ثابت ہوا۔ انہیں ابتدائی اوورز میں متعارف کرایا گیا، مگر وہ لائن اور لینتھ پر قابو نہ پا سکے۔ ان کے سپیل کے دوران وائیڈ گیندیں، فل ٹاس اور شارٹ بالز دیکھنے میں آئیں جن کا ڈیوڈ وارنر نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
ڈیوڈ وارنر نے پرسکون انداز میں سنگلز لیتے ہوئے کئی گیندوں کو باؤنڈری کی راہ دکھائی۔ اسی اننگز کے دوران ڈیوڈ وارنر نے بگ بیش لیگ کی اپنی چھٹی نصف سینچری بھی مکمل کی۔
"Like a four-year-old bowling. It stays so low."
David Warner on Zaman Khan's action. #BBL15 pic.twitter.com/dv9Bzw4G5v
— KFC Big Bash League (@BBL) January 10, 2026











