یہاں بچوں کے لیے سکرین کی مدد سے تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
مکہ میں مسجد الحرام کی تیسری عظیم الشان سعودی توسیع میں بچوں کی نگہداشت کے دو نرسری سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ نئی خدمات حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی نے مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے متعارف کرائی ہیں۔
بچوں کی دیکھ بھال کے یہ مراکز الحرام ایمرجنسی ہسپتال کے قریب قائم کیے گئے ہیں جو زائرین کے بچوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کر رہے ہیں۔
ڈے کیئر سینٹرز میں روزانہ تقریباً 1500 بچوں کی نگہداشت کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ مراکز ایک تا 10 سال عمر کی بچیوں اور ایک سے 8 سال عمر کے بچوں کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔
بچوں کی نگہداشت کے ماہرین کی ایک ٹیم کے ساتھ یہاں موجود عملہ متعدد سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ بچوں کے لیے کھانا مہیا کرتا ہے۔ کھانا کھانے کے لیے الگ ہال موجود ہے۔
یہاں آنے والے بچوں کے لیے مختلف کھلونے رکھے گئے ہیں اس کے علاوہ سکرین کی مدد سے تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
حرمین شریفین کے خوبصورت ماڈلز اور مساجد میں ہونے والی عبادات کو واضح کیا گیا ہے۔
مراکز میں بچوں کے آرام کرنے اور سونے کے لیے الگ کمرے بھی دستیاب ہیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں