Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخصوص افراد کے لیے ادارہ حرمین کی خصوصی مہم ’مبصرون‘

مبصرون مہم کے تحت متعدد نابینا افراد کو عمرہ کی خصوصی سہولت فراہم کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے نابینا زائرین کے لیے سپیشل انشیٹو ’مبصرون‘ متعارف کرایا ہے۔ اس کے ذریعے انہیں مختلف سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی  اے‘ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت معذوروں کے ادارے نے متعدد نابینا زائرین کوخصوصی سہولت فراہم کرتے ہوئےعمرہ کرایا۔ 
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کی خدمت ہمارے اہلکاروں کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ ہمارا سلوگن ’آمد سے لے کرمقصد کی تکمیل تک زائرین کی خدمت‘ ہے۔ 
سماجی و انسانی امور کے معاون سیکریٹری عمرالمحمادی نے بتایا کہ حرمین انتظامیہ بوڑھوں اور معذوروں کو ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ اس حوالے سے نئی سہولتیں متعارف کرائی جارہی ہیں۔ 
المحمادی نے توجہ دلائی کہ اس حوالے سے ’مبصرون‘ انشیٹو متعارف کرایا گیا ہے اس کے تحت نابینا زائرین کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔انہیں حرم شریف اور اس کے صحنوں میں مطلوبہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ 
 حرم شریف آنے پر درپیش دشواریاں حل کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ سعودی وژن  2030 کے اہداف کی تکمیل کی جہت میں ایک اور قدم ہے۔ 

شیئر: