ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مکہ اور مدینہ میں 41 ہزار تفتیشی دورے
ٹیکسی ڈرائیور یونیفارم کی پابندی نہیں کرتے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) نے رمضان المبارک کے تیسرے ہفتے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 41 ہزار تفتیشی دورے کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹی جی اے کا کہنا ہے تفتیشی دوروں کا مقصد زائرین کے سفر کو آسان اور پرسکون بنانا ہے۔ سفر کے ضوابط اور معیار، ڈرائیور کا پرمٹ کارڈ بھی چیک کیا جاتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق مکہ مکرمہ میں 34194 تفتیشی دوروں کے دورانن 6100 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ جبکہ پابندی کی شرح 89 فیصد رہی۔
ٹی جی اے کے مطابق مدینہ منورہ میں 7669 تفتیشی دورے کیے گئے اس حوالے سے 1118 خلاف ورزیاں پکڑی گئیں جبکہ یہاں پابندی کی شرح 91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں بسوں میں ڈرائیور کے پاس پرمٹ کارڈ نہ ہونا، بسوں میں ضروری آلات اور سامان کے نقل و حمل کی دستاویز نہ ہونا شامل ہے۔
اسی طرح ٹیکسی خلاف ورزیوں میں آپریٹنگ کارڈ کا نہ ہونا، صفائی نہ رکھنا اور یونیفارم کی پابندی نہ کرنا ہے۔
اتھارٹی نے وضاحت کی تفتیشی کارروائیوں کا مقصد مکہ اور مدینہ میں ضوابط کی پابندی کرانا ، زائرین کو سفر میں آسانی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں