Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرداخلہ نے وزٹ ویزے کےلئے 4ضوابط کی منظوری دیدی

طائف... ولی عہد ووزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے وزٹ ویزوں کے اجراءکے لئے 4ضوابط کی منظوری دیدی ہے۔ المدینہ اخبار کے مطابق کمپنیوں اور تجارتی اداروں کو وزٹ ویزے کی درخواست دینے اور چمبر آف کامرس سے تصدیق کروانے سے پہلے اس بات کی یقین دہانی کرلینی چاہئے کہ جن افراد کے لئے وزٹ ویزوں کی درخواست دی جارہی ہے آیا حقیقت میں ان کی ضرورت ہے۔ دوسرے ضابطے میں کہا گیا کہ وزٹ ویزے کی درخواست دینے والا پیش کی جانے والی معلومات کی درستگی کا ضامن ہو نیز اس بات کی بھی ضمانت دے کہ وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے وزٹ ویزے پر آنے والا شخص ملک سے واپس چلاجائے گا۔مملکت میں قیام کی مدت کے دوران ملکی قوانین کا احترام وزٹ ویزے پر آنے والے کے لئے لاز ہوگا۔ آخری ضابطہ یہ ہے کہ وزٹ ویزے پر آنے والا شخص صرف وزٹ کرنے ہی آیا ہو۔

شیئر: