Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میونسپلٹی نے عید الفطر سے قبل پارکس کی تیاریاں مکمل کرلیں

تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ (فوٹو سبق)
مدینہ ریجن کی میونسپلٹی نے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران مدینہ میں رہنے والے  شہریوں، غیرملکیوں اور زائرین کے لیے عوامی پارکس کی صفائی ستھرائی  کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ ریجن کی میونسپلٹی کی فیلڈ ٹیموں نے پارکوں، سبزہ زاروں کی دیکھ بھال کے ساتھ بچوں کے کھیلوں اور آمد و رفت کے راستوں کو انتہائی جدید اور خوبصورت بنا دیا ہے۔

پارکنگ کا بہترین انتظام ہے۔ (فوٹو سبق)

میونسپلٹی نے آبپاشی کے نیٹ ورک، روشنی کے انتظامات اور خاندان کے لوگوں کے بیٹھنے کی جگہوں، بیت الخلا اور پارکنگ لاٹس کی بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
مدینہ  میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انتظامات اس طرح کیے گئے  ہیں کہ لوگ فیملیز کے ہمراہ یہاں آسکیں اور عید کے خوشگوار لمحات یہاں گزار سکیں۔

ہنگامی ٹیمیں بھی تعینات ہیں۔ (مدینہ میونسپلٹی ایکس اکاؤنٹ)

عید کے دنوں میں لوگوں کی  ان پارکس میں آمد ورفت بڑھنے اور صفائی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں تاکہ پارک آنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
مدینہ میونسپلٹی نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارکوں کی صفائی، لائٹنگ، کچرا دان کی صفائی  کو ضروری بنائیں  تاکہ زائرین اور یہاں رہنے والوں کو  عید کے دنوں میں کسی قسم کے مشکل پیش نہ آئے۔ اس کے  علاوہ پارکنگ کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے جو یہاں آنے والوں کو کار پارک کرنے کی سہولت کے علاوہ بچوں کے کھیلنے کی مختلف جگہیں اور گیمز کا بھی  اس حوالے سے انتظام کیا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: