Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور الجزائری ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

غزہ اور گردونواح کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور الجزائر کے ہم منصب احمد عاطف کے درمیان جمعرات کو ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی صورتحال خصوصا غزہ کی پٹی اور گردونواح میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے بھی جمعرات کو ٹیلی فونک رابطے میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: