Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں 40 برس سے زائرین کو مفت چائے پلانے والے شیخ اسماعیل انتقال کرگئے

’ان کا تعلق شام کے شہر حماہ سے تھا، وہ 50 سال سے مدینہ منورہ میں مقیم تھے‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ میں گزشتہ 40 سال سے زائرین کو مفت چائے اور قہوہ پلانے والے شیخ اسماعیل کا انتقال ہوگیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شیخ اسماعیل نے 96 سال عمر پائی تھی۔
ان کا تعلق شام کے شہر حماہ سے تھا، وہ 50 سال سے مدینہ منورہ میں مقیم تھے۔
شیخ اسماعیل  کے اعمال جلیلہ میں زائرین کو مفت کھجور دینا، چائے اور کافی فراہم کرنا شامل ہے۔
 وہ ہر آنیوالے زائر کو مفت چائے پیش کرتے تھے، اس مقصد کے لیے ڈسپوزبل کپس رکھتے اور وہ ان میں گرما گرم چائے یا کافی پیش کرتے۔
وہ کبھی کبھار زائرین کو اپنے آبائی علاقے سے آنے والی روایتی مٹھائیاں بھی پیش کرتے تھے۔

شیئر: