Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور برطانوی وزرائے دفاع کا خطے میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال

سٹریٹجک دو طرفہ تعلقات اور فوجی تعاون کا بھی جائزہ لیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے پیر کو برطانوی ہم منصب گرانٹ شیپس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے دفاع نے خطے میں فوجی کشیدگی، اس کے اثرات اور اس پر قابو پانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے سٹریٹجک دو طرفہ تعلقات اور فوجی تعاون کا بھی جائزہ لیا۔

شیئر: