Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران 10 بلین ریال کی آن لائن خریداری

’184.2 ملین ریال الیکٹرانک اشیا اور بجلی کا سامان خریدنے پر خرچ ہوئے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے کہا ہے کہ رہائشیوں نے گزشتہ ہفتے کے دوران 10.1 بلین ریال کی خریداری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ساما نے کہا ہے کہ ’آن لائن پیمنٹ سسٹم کے ذریعہ 171 ملین ٹرانزیکشن ہوئی ہیں‘۔
ساما نے بتایا ہے کہ ’یہ رپورٹ 14 اپریل سے 20 اپریل کے درمیان کی ہے‘۔
سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ ’رہائشیوں نے مذکورہ عرصے کے دوران 147 ملین ریال تعلیمی مواد خریدنے پر خرچ کئے ہیں‘۔
’184.2 ملین ریال الیکٹرانک اشیا اور بجلی کا سامان خریدنے پر خرچ ہوئے‘۔
’1.6 بلین ریال کھانے پینے پر، 1.6 کافے شاپس اور ریستورانوں میں خرچ کئے گئے ‘۔
 

شیئر: