Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز ٹرافی،پاکستان کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کارڈف... چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان نے ٹیم میں2تبدیلیاں کی ہیں۔ محمد عامر کمر کی انجری کے باعث باہر ہو گئے ۔ ان کی جگہ رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، اظہر علی، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، حسن علی، جنید خان، رومان رئیس اور شاداب خان شامل ہیں۔انگلینڈ ٹیم کے کپتان این مورگن ہیں دیگر کھلاڑیوں میں جونی بیئرسٹو، ایلکس ہیلز، جو روٹ، جوز بٹلر، معین علی، عادل رشید، مارک ووڈ، بین اسٹوکس، لیام پلنکیٹ اور جیک بال شامل ہیں۔

 

شیئر: