Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ویکسینز کی رسائی یقینی بنانے میں سعودی عرب کا اہم کردار‘

صحت نظام کو بہتر بنانے کے لیے 26 ممالک سے تعاون کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران اعلی اور شاہی مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں صحت کے حوالے سےمذاکراتی سیشن میں شرکت کی۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سیشن میں سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان الجلاجل اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریسو، بل گیٹس، انیتا زیدی بھی موجود تھے۔
 ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ ’سعودی عرب نے دنیا بھر میں ویکسینز کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا‘۔
انہوں نے مزید کہا’ مملکت کی جانب سے براہ راست 26 مماک کو صحت سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کیا گیا جبکہ خطے میں صحت نظام کے حوالے سے 900 ملین امریکی ڈالر کی امداد بھی فراہم کی‘۔
کورونا وبا کے حوالے سے ڈاکٹر الربیعہ کا کہنا تھا ’اس وبا سے ہم سب نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ضروری ہے کہ ہم عالمی سطح پرایک ایسے سسٹم و میکنیزم کو فعال کریں جو باہمی تعاون کے ذریعے وبا سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت کا حامل ہو، جیسا کہ مملکت نے کیا یعنی وبا سے نمٹنے کے لیے موثر و فوری اقدامات‘۔
انہوں نے مزید کہا’ مملکت کی جانب سے بین الاقوامی انسانی امدادی تنظیموں کے تعاون سے 64 ممالک میں 1.4 ارب ڈالر کی امدادی مہم میں شرکت کی جس کے تحت پولیو کے خاتمے کے لیے مہم شروع کی گئی۔

شیئر: