Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز یوکرین کےلیے ورلڈ فوڈ پروگرام کو 10 ملین ڈالر امداد دے گا

امداد ہسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں میں تقسیم کی جائے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یوکرین میں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو یوکرین میں اس کے آپریشنز میں مدد کےلیے دس ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔
 معاہدے پر شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے نگران اعلی ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور ورلڈ فوڈ پرواگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی مکین نے آن لائن اجلاس میں دستخط کیے۔
العربیہ نیوز کے مطابق معاہدے کے مطابق 141000 افراد کو انسانی بنیاد پر خوراک کی امداد فراہم کی جائیں گی۔
فراہم کی جانے والی امدادی خوراک یتیم خانوں، ہسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں میں تقسیم کی جائے گی۔
سعودی عرب شاہ سلمان مرکز کے ذریعے دنیا بھر میں بے گھر ہونے والے افراد کے مصائب میں کمی کےلیے اقوام متحدہ کے اداروں کے تعاون سے فوڈ سکیورٹی کی سپورٹ کےلیے پرعزم ہے۔

شیئر: