Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کی افغانستان میں مسجد پر حملے کی مذمت

’عبادتگاہوں پر بے گناہ نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور پر قابل قبول نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
اسلامی تعاون تنظیم ’اوآئی سی‘ نے أفغانستان میں مسجد پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں واقع مسجد پر حملہ سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
او آئی سی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’عبادتگاہوں پر بے گناہ نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور پر قابل قبول نہیں‘۔
او آئی سی أفغان انتظامیہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار  کرتے ہوئے ملک میں شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
او آئی سی مسجد پر حملہ کرنے والے مجرموں کی شناخت کرکے انہیں عدالت میں پیش کرنے مطالبہ کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اعزہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔

شیئر: