Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گزشتہ ہفتے ہوٹلوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ

’وی آئی پی فرنشڈ اپارٹمنٹ میں سہولتوں کے حساب سے کرایہ ایک لاکھ ریال تک پہنچ گیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی دار الحکومت ریاض میں گزشتہ ہفتے اہم سیاحتی اور معاشی ایونٹس کی وجہ سے ہوٹلوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم، سیاحت فورم اور ہوٹلنگ فورم کے علاوہ مختلف سیاحتی ایونٹ کے باعث ہوٹلوں کے کمرے مکمل طور پر بک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وی آئی پی سہولتوں کے حساب سے ریاض کے 5 سٹار ہوٹلوں کا کرایہ 5 ہزار ریال سے 3 لاکھ ریال کے درمیان پہنچ گیا۔
اسی طرح وی آئی پی فرنشڈ اپارٹمنٹ میں سہولتوں کے حساب سے کرایہ ایک لاکھ ریال تک پہنچ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ریاض کے وسط اور ایئرپورٹ کے قریب واقع ہوٹلوں میں سو فیصد بکنگ رہی جبکہ بعض ہوٹلوں میں ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 11 ہزار ریال تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ سیاحت کے شعبے میں تیز رفتار ترقی دیکھی جارہی ہے جہاں حال ہی میں 12 ہزار کمروں پر مشتمل متعدد ہوٹلوں کا افتتاح ہوا ہے۔
عالمی اداروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ سیاحت کے شعبے میں تیز رفتار ترقی 2030 تک جاری رہے گی۔
ریاض میں اس وقت دو لاکھ 18 ہزار کمرے دستیاب ہیں جو 2030 تک بڑھ کر 4 لاکھ سے زیادہ ہوجائیں گے۔

شیئر: