Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائی فائی کے بغیر چھٹیاں بیکار

لندن..... تعطیلات گزارنا اور اس سے لطف اندوز ہونا بڑی اہمیت رکھتا ہے ۔ پرانے زمانے میں لوگ سال میں کبھی کبھار اپنی پسندیدہ جگہوں پر جا کر چھٹیاں مناتے تھے اور خوش ہوتے تھے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ سیر و تفریح کا شعبہ بھی بدلتا رہا اور جدیدٹیکنالوجی نے رہی سہی کسر پوری کردی ۔ تعطیلات گزارنے کے حوالے سے کئے گئے سروے کے مطابق آج کے دورمیں سیروتفریح پر نکلنے والوں اور چھٹیاں گزارنے والوں کو وائی فائی کے بغیرکوئی مزہ نہیں آتا ۔اعداد و شمار کے مطابق40فیصد برطانوی نوجوان اسکے بغیر تفریح کا تصور نہیں کر سکتے ۔ایسے نوجوانوں کی عمریں 16سے 24سال کے درمیان ہوتی ہیں ۔ ان سبھوں کا یہ کہنا ہے کہ وہ تعطیلات پر جانے سے قبل اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کے پاس وائی فائی موجود ہو ۔

شیئر: