Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھی صحت کیلئے مقررہ وقت پر سونا ضروری

ہارورڈ.....یہاں مرتب کردہ ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اچھی صحت اور دماغی سکون کےلئے روزانہ مقررہ وقت پر سونا ضروری ہوتا ہے۔جب نیند آئے سو گئے والا طریقہ انتہائی نقصان دہ ہے اور مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ زندگی میں وہی لوگ زیادہ کامیاب اور خوش و خرم رہتے ہیں جو وقت پر سونے اور وقت پر اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں ۔یہ سروے رپورٹ بریگم کے ایک گروپ نے جاری کی ہے جس میں 61افراد کے سونے اور اٹھنے کے انداز اور وقت کا تجزیہ کیا اور وقت کی پابندی کرنیوالے کو زیادہ خوشحال اور صحت مند پایا۔ رپورٹ کی تیاری میں بریگم کے سائنسدانوں کے علاوہ عورتوں کے مقامی اسپتال میں کام کرنیوالے ڈاکٹروں نے بھی حصہ لیا ہے ۔ زیر تجربہ افراد میں اکثریت طلباءکی تھی ۔جن کا کہنا تھا کہ جب وہ وقت پر نہیں سوتے امتحانات میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں ہوتی ۔ 

شیئر: